اسلام آباد(نیوز ڈیسک)زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابرنے کہا ہے کہ سندھ حکومت رینجرزکےاختیارات محدودکرنےکاآئینی حق رکھتی ہے،وفاقی حکومت نے سمری مستردکرکے سنگین آئینی خلاف ورزی کی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرٹیکل147کے تحت رینجرزاختیارات پرشرائط عائدکرنا صوبائی حکومت کاحق ہے ، پیپلزپارٹی صوبائی معاملات میں بےجامداخلت کی اجازت نہیں دیگی،اگروفاقی حکومت بازنہ آئی تووفاق کےسیاسی استحکام کودھچکالگے گا۔فرحت اللہ بابر کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی وفاق کوحدسے تجاوزنہیں کرنےدےگی،پارلیمنٹ سمیت تمام فورمزپراس من مانی کےخلاف لڑیں گے،صوبائی خودمختاری کاہرصورت تحفظ کریں گے۔ان کا مزید کہناتھا کہ حکومت سندھ انسداددہشتگردی ایکٹ کاقانون ختم کرنےکی کوشش نہیں کررہی۔
وفاق نے سمری مسترد کرکے سنگین آئینی خلاف ورزی کی ،فرحت اللہ بابر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل
-
وزیراعظم شہباز شریف کا کسانوں کے لیے بڑا اعلان
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































