اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے اتحاد کا باضابطہ حصہ تو ہوگا تاہم اس اتحاد کی جانب سے فوجی کارروائی میں براہ راست فرنٹ لائن کا کردارادا نہیں کرے گا۔وفاقی حکومت کے انتہائی اہم ترین ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ اسلامی ممالک کو درپیش خطرات خصوصاً داعش اور ان جیسی تنظیموں سے ممکنہ طور پر نمٹنے کے لیے مذکورہ اتحادجوبھی پالیسی یاحکمت عملی مرتب کرے گا پاکستان اس کی حمایت کرے گا۔ حکومتی حلقوں میں اعلیٰ سطح پرپاکستان کے اسلامی ممالک کے نئے اتحاد میں کرداراورآئندہ کی پالیسی پرمشاورت کی جارہی ہے۔ آئندہ کی حکمت عملی تمام عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور خطے کی موجودہ صورت حال، برادراسلامی ممالک اوردیگر ممالک سے تعلقات کو مدنظررکھتے ہوئے مرتب کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی اتحاد کی جانب سے پاکستان سے اگرکسی بھی خطرے سے نمنٹے کے لیے لاجسٹک سپورٹ، انٹیلی جنس شیئرنگ یا پاکستانی فوج کو کسی بھی کارروائی کا حصہ بنانے کے لیے باضابطہ طور پراگر مدد طلب کرنے کی درخواست آئے گی تو پاکستان ملکی اور عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گا۔
سعودی فوجی اتحاد میں براہ راست شرکت،پاکستان نے اہم فیصلہ کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل
-
وزیراعظم شہباز شریف کا کسانوں کے لیے بڑا اعلان



















































