جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

وزیر داخلہ نے انگریزی سکولوں سے بھی پڑ ھنے و الوں کے بارے میں حیران کن بات کہہ دی

datetime 18  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ لال مسجد والے اب قانون توڑیں گے تو قانون سختی سے حرکت میں آئے گا،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ اسلام آباد میں آپریشن کیوں نہیں ہوتا، 2007 میں بھی ایک آپریشن ہوا تھا، جس نتیجے میں 100 سے زائد جانیں ضائع ہوئیں، سوچنے کی بات ہے کہ اتنے بڑے آپریشن کے بعد مولانا عبد العزیز کو دوبارہ کیوں یہاں بسایا گیا۔مدارس میں اصلاحات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مدرسہ رجسٹریشن اور نصاب کی تجدید پر اتفاق ہو گیا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدارس اور علماء4 ہمارے معاون ہیں، کہا جاتا ہے کہ مدارس کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی، اگر چند لوگ مدارس سے پڑھ کر دہشت گردی کرتے ہیں تو کیا سارے مدارس قصور وار ہیں، کئی دہشت گرد انگریزی اسکولوں سے بھی پڑھے ہیں تو کیا ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں 10 ہزار اور بلیک لسٹ میں 52 ہزار پاکستانیوں کے نام شامل تھے، ای سی ایل میں اب صرف تین سے چار ہزار نام رہہ گئے ہیں، بلیک لسٹ مکمل طور پر ختم کردی ہے، کسی غلط آدمی کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا۔غیر سرکاری تنظیموں کی تصدیق کے عمل پر انہوں نے ارکان اسمبلی کو بتایا کہ پچھلے 40 سال میں صرف 17 این جی اوز نے رجسٹریشن کروائی تھی، لیکن ہمارے دور میں اب تک 127 این جی اوز رجسٹریشن کے لیے درخواست دے چکی ہیں۔چوہدری نثار نے بتایا کہ خانانی اینڈ کالیا کے ذریعے 70 ہزار پاکستانیوں نے حوالہ اور ہنڈی کا نیٹ ورک استعمال کیا، ان 70 ہزار میں کئی بڑے نام بھی شامل ہیں، اس کیس کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا تھا لیکن اب پھر اس پر کام شروع کروایا ہے، وزارت داخلہ نے حوالہ اور ہنڈی کی 30 کروڑ روپے کی رقم ضبط کی۔دیگر معاملات پر انہوں نے ارکان اسمبلی کو آگاہ کیا کہ اسلحہ لائسنس کی تصدیق مکمل ہوچکی ہے، اب تک 8ہزار بوگس اسلحہ لائسنس منسوخ کیے گئے، موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد 9 کروڑ سمز بلاک کی گئیں جبکہ 11کروڑ سے زائد سمز کو تصدیق کے بعد درست قرار دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…