جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

دہشتگردی کے خلاف 34مسلمان ممالک کااتحاد،پاکستان کاباضابطہ جواب آگیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف 34ملکی اتحاد کے قیام کاخیرمقدم کیا ہے تاہم محتاط رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس اتحاد کی مختلف سرگرمیوں میں شمولیت کے بارے میں فیصلہ مزید تفصیلات آنے پر کیاجائیگا۔دفترخارجہ کے ترجمان خلیل احمد کی طرف سے بدھ کو جاری ہونیوالے بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان عسکریت پسندی، انتہاپسندی اور دہشتگردی کیخلاف تمام علاقائی وعالمی اقدامات کی مستقل حمایت کرتاہے اور اس ضمن میں عالمی برادری سے مکمل تعاون کیاگیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ اس تناظر میں پاکستان دہشتگردی کیخلاف 34ملکی اتحاد کی تشکیل کاخیرمقدم کرتا ہے اور اتحاد کی مختلف سرگرمیوں میں شمولیت کے بارے میں کسی بھی فیصلے کیلئے مزید تفصیلات کامنتظر ہے۔ ترجمان نے کہاکہ کویت میں اس سال اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 42ویں اجلاس میں بھی اس عزم کااعادہ کیاگیاتھا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی دہشتگردی اورانتہاپسندی کیخلاف مختلف قراردادوں پرعمل کیاجائیگا اوراس مقصد کیلئے دہشتگردانہ اورانتہاپسندانہ نظریات کیخلاف علاقائی وعالمی کوششوں پر زوردیاگیاتھا۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے قریبی خوشگوار اوربرادرانہ تعلقات ہیں دونوں ممالک دہشتگردی کی مذمت اوراس لعنت کے خاتمے کیلئے اقدامات میں تعاون کرتے ہیں



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…