جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

سندھ میں گورنر راج؟بڑی خبر آگئی

datetime 16  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہاہے کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وفاق سندھ کی جمہوری حکومت کو مضبوط کرے گا۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ سندھ میں کوئی غیر آئین و غیر جمہوری آپشن استعمال نہیں کیا جائے گا۔گورنر راج کبھی بھی مسلم لیگ ن کی حکومت کا آپشن نہیں رہا ہے۔ہم نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے قربانیاں دی ہیں۔گورنر راج لگانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کچھ آرٹیکلز کو استعمال میں لاکر ایف آئی اے کو بااختیار کرسکتے ہیں،کیونکہ اس کی حدود پورا پاکستان ہے۔مگر یہ آخری سٹیج ہوگی۔ایک سوال پر رانا تنویر نے لیڈر آف اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ زیادتی کرتے ہیں،چوہدری نثار نے متوازن بیان دیا تھا۔لیڈر آف اپوزیشن حدود سے تجاوز کرکے زیادتی کرتے ہیں جو انہیں نہیں کرنی چاہیے۔وفاقی حکومت آئین کے تحت صوبائی اداروں کو براہ راست ہدایت بھی کرسکتی ہے۔وزیر داخلہ نے بیلنس بات کی ہے۔یہ بڑا معاملہ ہے کہ صوبائی حکومت کہتی ہے کہ رینجرز کرپشن کو ٹچ نہ کرے۔رانا تنویر کا مزید کہناتھا کہ اگر سندھ حکومت سے حالات خراب ہو بھی گئے تو ہمارے پاس دیگر کئی آپشنز موجود ہیں،جن کو ہم اس آپریشن کو مکمل کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔تاہم امید ہے معاملہ جلد حل ہوجائے گااور انتہائی نوبت نہیں آئے گی۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…