شملہ(آئی این پی)بھارتی شہر شملہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے کو آگ لگاتے ہوئے کانگریس پارٹی کے متعدد کارکن جھلس کر زخمی ہو گئے۔بھارتی مےڈےا کے مطابق کانگریس پارٹی کو نریندر مودی کیخلاف احتجاج مہنگا پڑ گیا۔ کانگریس نے اپنے تمام ضلعی دفاتر میں بھارتی وزیر اعظم کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ اسی سلسلے میں ریاست ہماچل پردیش کے شہر شملہ میں مظاہرین مودی کے پتلے کو نذر آتش کر رہے تھے کہ اچانک پتلے کی آگ نے آس پاس کھڑے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پتلے کو آگ لگانے والا شخص سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ جیسے ہی آگ لگی ہر طرف افراتفری مچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر موجود چند پولیس اہلکار بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر زخمی ہوئے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کانگریس پارٹی کو نریندر مودی کیخلاف احتجاج مہنگا پڑ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































