اشک آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اصل خوشحالی مشترکہ خوشحالی ہے، پاکستان سب کیلئے امن، ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے اور ہم تمام تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل پر یقین رکھتے ہیں۔ ہفتہ کو یہاں ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ امن کے ثمرات حاصل کرنے کیلئے علاقائی استحکام اور رابطے ناگزیر ہیں، انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے علاقے میں رابطے قائم کرنے میں مدد ملے گی، جس سے تمام ممالک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کاسا 1000 اور افغانستان کےساتھ رابطے کے دیگر منصوبوں کی مکمل حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ علاقے میں توانائی اور ڈھانچہ جاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہوں، محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کو بڑی اہمیت دیتا ہے اس سے علاقے میں اقتصادی منظر تبدیل ہو جائیگا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان سب کیلئے امن ، ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے اور ہم تنازعات کے حل کیلئے بات چیت کی پالیسی پر چل رہے ہیں، ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مشترکہ خوشحالی ہی اصل خوشحالی ہے، ترکمانستان کےساتھ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ترکمانستان کو ایک آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کیا ہے ۔ انہوں نے ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی حمایت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان پورے خطے کے مفاد میں ہے، ازبکستان کے صدر اسلام کریموف نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مل جل کر کوششیں کرنا ہونگی ، قبل ازیں ترکمانستان کے دورے پر پہنچنے پر مقامی نائب وزیراعظم نے نواز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا، اپنے دورے میں وزیراعظم تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کرینگے جس کے ذریعے پاکستان کو یومیہ 1325 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی اور اس سے ملک میں توانائی کا بحران ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
اصل خوشحالی مشترکہ خوشحالی ہے، پاکستان سب کیلئے امن، ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے،نواز شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سنت یہ بھی ہے
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے ا...



















































