اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے نامزد وزیر اعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری نے جمعہ کو قومی نمائندے سے سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ اپنی نامزدگی کے بعد یہ انکا کسی اخبار کا پہلا دورہ تھا ، انکے ہمراہ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی میر قدوس بزنجو ، سینیٹر آغا شہباز درانی ،ضلع ناظم خضدار آغا شکیل درانی بھی تھے۔جنگ رپورٹر بلال ڈار کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کسی علاقے یا خاص قبلے کا نہیں بلکہ پورے بلوچستان کے وزیر اعلی کے طور پر خدمات سرانجام دوں گا اور صوبے کے تمام طبقات کی بلا امتیاز خدمت کروں گا، موجودہ صوبائی کابینہ میں اتحادیوں کی وزارتوں میں ہماری طرف سے کسی قسم کا ردوبدل نہیں ہو گا البتہ مسلم لیگ (ن )کے وزراءکے محکوں میں انکی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ردو بدل کیا جائے گااور منظم انداز میں وزراءکی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ، صوبے میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے بلوچستان کو معدنی وقدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے ، ہم ان وسائل کو اپنے عوام کی غربت دور کرنے اور تعمیر و ترقی کیلئے استعمال کرینگے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے منتخب ہو تے ہی بڑا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































