اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نریندر مودی کی سرکار نے بالاخر سری لنکا میںپاک بھارت سیریز کی باضابطہ منظوری دے ہے اور بی سی سی آئی نے پی سی بی کو اس سے آگاہ بھی کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پیرس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات نے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات میں کشیدگی کو کسی حد تک کم کردیا ہے وہیں نریندر مودی حکومت نے دونوں ممالک کے درمیان ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز پر بھی حامی بھر لی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی اپنی حکومت کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے تاہم اب اس کا باضابطہ اعلان وزیر خارجہ سشما سوراج کی اسلام آباد یاترا کے دوران یا فوری بعد کیا جائے گا۔
پاک بھارت کرکٹ معاملات کی بحالی میں شریک ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان رواں ماہ ہی سری لنکا میں مختصر سیریز کھیلی جائے گی، جو 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 پر مشتمل ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہا تھا کہ پی سی بی بھارتی حکومت کے جواب کی منتظر ہے۔ پاک بھارت سیریز ہونے کی صورت میں شائقین کو ویزہ کے حصول میں مسائل پیش ا?سکتے ہیں اور ہم نے سری لنکا حکومت سے کہا ہے کہ وہ ویزہ مسائل حل کرنے میں مدد کرے۔
پاک بھارت کرکٹ سیریز ہوگی یا نہیں؟حتمی فیصلہ ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































