جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے رہنماﺅں میں اختلافات پھر شدت اختیار کر گئے

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی نیشنل ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں انٹراپارٹی الیکشن کرانے پرپارٹی میں شدید اختلافات،عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں کی گئی غلطیوں کودہرایا نہیں جائیگا۔بلدیاتی انتخابات میں وفاقی دارالحکومت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پررکن اسمبلی اسد عمر کوخراج تحسین پیش کیا گیا، اجلاس کی اندرونی صورتحال بتاتے ہوئے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے دوسیشن تھے ایک بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جبکہ دوسرا پارٹی میں انٹراپا رٹی انتخابات کے حوالے سے تھا۔انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور اور جہانگیر خان ترین نے مخالفت کی جبکہ پارٹی رہنماو¿ں شاہ محمود قریشی ،اسدعمر اور نعیم الحق نے انٹراپارٹی انتخابات کرانے پر زوردیا۔انٹراپارٹی الیکشن سلسلے میں بھی سات رکنی کمیٹی کاقیام عمل میں لایا گیا جبکہ رکن قومی اسمبلی عارف علوی اورعلی زیدی نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں ناقص کارکردگی پراستعفے پیش کردیے جس پر پارٹی چیئرمین عمران خان نے ان کے استعفے مسترد کردیے۔عمران خان بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کارکردگی سے انتہائی مایوس نظر آئے۔شفقت محمود کی جانب سے لاہور میں ناقص کارکردگی پر استعفے دینے کے اقدام کوبھی سراہا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری نظرنہیں آئیں۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…