جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات،پاکستان کو اہم کامیابی حاصل

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی ہے اور بھارت نے جامع مذاکرات پر پاکستان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر بھی مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بینکاک میں پاک بھارت سلامتی مشیروں کے درمیان ملاقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت اپنی حالیہ پوزیشن سے پیچھے ہٹ کر جموں و کشمیر پر مذاکرات کےلئے تیار ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور نریندرا مودی کے درمیان حال ہی میں پیرس میں ہونے والی مختصر ملاقات سے بھی سرد مہری کی برف پگھلی ہے برطانیہ اور امریکا بھی دونوں رہنماوں کے مابین تمام معاملات پر مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی نئی کوشش کے حامی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات دونوں جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے الزامات کے باعث جنوری 2014 سے معطل ہیں ،اس حوالے سے پاکستان نے متعدد بار کوششیں کیں جس میں وزیراعظم نواز شریف کی مئی 2014 میں نریندرا مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت دونوں رہنماو¿ں کے مابین نومبر 2014 میں کھٹمنڈو میں سارک کانفرنس کے موقع پر خفیہ ملاقات اور رواں برس جولائی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر روس کے شیر اوفا میں سائیڈ لائن ملاقات بھی شامل ہے اس کے ساتھ ساتھ دونوں رہنماو¿ں کے مابین مختلف مواقعوں پر ٹیلیفونک اور خطوط کے ذریعے بھی رابطہ ہوتا رہا تاہم پیرس میں ہونے والی مختصر ملاقات سے پہلے ہونے والی یہ تمام کوششیں رائیگاں ہوتی ہوئی نظر آئیں اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات معمول پر آتے ہوئے نظر نہیں آئے



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…