ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد اورراولپنڈی کا میئر ،ن لیگ نے اہم اعلان کردیا،عمران خان کو استعفے کی تجویز

datetime 6  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کپتان اور شیخ رشید کے اوپننگ بلے باز کلین بولڈ ہو چکے ہیں ¾ عمران خان این اے 56سے استعفیٰ دیکر دوبارہ الیکشن لڑیں ¾ اسلام آباد اورراولپنڈی کا میئر مسلم لیگ (ن)کا ہی ہوگا ¾ راجہ بشارت کے بھانجے کے قتل کی مذمت کرتے ہیں ¾ قاتلوں کو ہر صورت گرفتار کیا جائیگا ¾ الطاف حسین کے خلاف مقدمے پر وزیر داخلہ ہی وضاحت کر سکتے ہیں ¾پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاملے پر پاکستان نہیں بھارت کی بدنامی ہورہی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ پانچ دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کپتان اور شیخ رشید کے اوپننگ بلے باز کلین بلد ہوگئے ہیں راولپنڈی کے عوام نے بتا دیا کہ وہ کپتان نہیں مسلم لیگ (ن)پر اعتماد کر تے ہیں انہوںنے کہاکہ کپتان کی سیاست کو راولپنڈی کے عوام کے مسترد کر دیا ہے اوراب عمران خان این اے 56سے ا ستعفیٰ دیکر دوبارہ الیکشن لڑیں ۔انہوںنے کہاکہ عمراخان عوام سے کہیں کہ آپ نے ہمارے نمائندوں کوووٹ نہیں دیا اور اب میں نہیں سمجھتا کہ آپ کی نمائندگی کروں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پاکستان بھارت کے درمیان سیریز کے معاملے پر پاکستان کی بھارت کی بد نامی ہورہی ہے ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ سابق وزیر قانون راجہ بشارت کے بھانجے کے قتل کی مذمت کرتے ہیں قاتلوں کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہوا حکومت بالائے طاق رکھ کر گرفتار کریگی۔ الطاف حسین کے خلاف مقدمے کے حوالے سے کئے گئے سوال پر انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف مقدمہ پر وزیر داخلہ ہی وضاحت کر سکتے ہیں ایک اورسوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کا میئر مسلم لیگ نون کا ہی ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ 2013 کے بعد کئی الیکشن ہوئے جن میں ن لیگ نے شاندار کامیابی حاصل کی ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ بھارت مسائل پیداکرنے والے ملک کے طورپر سامنے آرہا ہے ¾پاکستان دنیا کی نظر میں مسائل حل کرنے والا ملک بن رہا ہے۔بھارت کھیل کو سیاست میں لے آیاحالانکہ کرکٹ کو جینٹل مین گیم کہا جاتا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ حکومت اپنے تمام شہریوں کو تحفظ دینے کی پابند ہے ،پاکستان پہلے کے مقابلے میں زیادہ پرامن ملک ہے مستقبل کا پاکستان زیادہ محفوظ اور زیادہ ترقی یافتہ ہوگا۔ گلگت بلتستان کے یوم آزادی کی تقریب سے کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے ملک کو محفوظ مقام بنانے کیلئے ملکر کام کرنے پر زور دیا ۔پرویز رشید نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری گلگت بلتستان کو گوادر،کراچی اور وسط ایشیائی ریاستوں سے ملائے گی جس سے تجارت، سیاحت اورمعیشت کو فروغ ملے گا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…