پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ماڈل ایان علی کے اصل اثاثوں کا سراغ لگا لیا گیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) کسٹم حکام نے خوبرو ڈالر گرل ایان علی کے اصل اثاثوں کا سراغ لگا لیا‘ اصل اثاثوں کی مالیت 70 کروڑ‘ 59 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد نکلی، سونے کے زیورات اور پارچہ جات اس کے علاوہ ہیں جبکہ ایان علی نے کہا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں ان کے خلاف اب تک کے تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں وہ جلد بری ہوجائیں گی۔ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ ادارے ان کو کیوں نہیں پکڑتے جو برسوں سے منی لانڈرنگ جیسے کام کر رہے ہیں۔ آن لائن کو باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ خوبرو ماڈل ایان علی کے آخر کار اصل اثاثوں کا پتہ چلا لیا گیا ہے تاہم کسٹم حکام اس حوالے سے ابھی تک اپنی حتمی حکمت عملی طے نہیں کر پائے کہ ان اثاثوں کے حوالے سے عدالت کو کیا بتایا جائے اور اس حوالے سے نئی درخواست بھی دائر کر سکتے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایان علی کے اثاثے کروڑوں میں ہیں اور صرف ان کے ملبوسات کی قیمت‘ زیورات کی قیمت کروڑوں میں ہے۔ بہترین تراش خراش کی بنی ہیروں کی انگوٹھیاں،جھل مل کرتے کپڑے، ایسکلوسو خوشبو کے پرفیومز‘ لگژری گاڑیاں اور دیگر اشیاءشامل ہیں۔ ایان علی کی خریدی گئی زیادہ تر اشیاءغیر ملکی برانڈڈ ہیں اور اثاثہ جات کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ یہ اثاثے بیرون ملک بینکوں میں ہیں مگر یہ کسی اور کے نام پر ہیں جن کے بارے تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں جیسے ہی یہ حتمی تفصیلات حاصل ہو جائیں گی تو کسٹم حکام اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کر دیں گے جبکہ ایان علی نے آن لائن سے گفتگو میں کہا ہے کہ ان کے اثاثوں کی جو مالیت بتائی جا رہی ہے اس کا حقیقت سے دور تک کا واسطہ نہیں ہے انہوں نے جو کچھ بھی کمایا ہے انتہائی محنت اور شبانہ روز محنت کا ثمر ہے وہ کسی غلط کام میں ملوث نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…