اسلام آباد(نیوزڈیسک)بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ان بلدیاتی انتخابات میں پہلے اوردوسرے مرحلے کی طرح ایک بارپھرآزادامیدوارسب سے آگے ہیں ،پنجاب میں ن لیگ جبکہ کراچی میں سب سے زیادہ نشتیں ایم کیوایم نے حاصل کی ہیں ۔پنجاب کی 2497 نشستوں میں سے450 کے غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جن میں آزاد امیدوار 220 نشستوں کے ساتھ سرفہرست چل رہے ہیں جبکہ ن لیگ 185 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔پاکستان تحریک انصاف 37،پیپلز پارٹی 11 جبکہ دیگر جماعتوں نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔سندھ کی 456 نشستوں میں سے دو کے نتائج موصول ہو ئے ہیں جس میں سے ایک پیپلز پارٹی اور ایک ایم کیوایم نے حاصل کی ہے جبکہ مجموعی طور پر پیپلز پارٹی کے امیدوار ووٹوں کی گنتی میں آ گے چل رہے ہیں۔راولپنڈی میں ن لیگ کے امیدوار یوسی 7 سے 2687 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں،دوسری جانب کراچی کی یوسی 26 سے ایم کیوایم کے امیدوار نے میدان مار لیاہے ،ضلع غربی کی یوسی 26 سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار شیخ کلیم چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے محمد فاروق دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سلطان احمد بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر مختلف جماعتوں کے 41 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو ئے ہیں۔پنجاب میں مجموعی پر ن لیگ کے 43 ،ا?زاد 27،پی ٹی آئی 15 اور پیپلز پارٹی کے 4 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔اسی طرح جھنگ کی یو سی آٹھ اور 84 سے دو آزاد امیدوار کامیاب،لیہ،کی ایم سی چوبارہ، وارڈ دس میں مسلم لیگ ن کا امیدوار کامیاب۔مظفر گڑھ سے آزاد امیدوار 24 ، ن لیگ تین اور جے یو آئی کے دو امیدوار کامیاب،میونسل کمیٹی مظفر گڑھ سے چھ آزاد امیدوار کامیاب،سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کونسل کے 11 وارڈ کے نتائج،11 وارڈز پر آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں۔میونسپل کمیٹی سمبڑیال، ایک وارڈ پر پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب،ملتان کی یوسی 25 سے ن لیگ کے سعید احمد انصاری کامیاب،ڈی جی خان میں 51 وارڈز پر آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
پاکستان میں آئندہ ہفتے پیٹرول کی قیمتوں بارے اہم خبر
-
مشہور بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کو قید سنا دی گئی
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
سرگودھا میں صغیر نامی شخص نے اپنی بیوی کی شادی اپنے ملازم کیساتھ رجسٹرڈ کروا دی
-
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 7 ممالک کیلئے سیاحتی پیکج ویزا متعارف کرا دیا
-
بابر اعظم کو دوبارہ قیادت کیسے ملی، سرفراز احمد کا انکشاف
-
اینکر پرسن ریحان طارق 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے
-
رشتے کے تنازع پر خونریز تصادم، باپ بیٹے سمیت 6افراد جاں بحق



















































