اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی حکام نے اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یونان سے آنے والے 30 سے زیادہ پاکستانیوں کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ان افراد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ا±نھیں یونان سے غیر قانونی دستاویزات رکھنے پر ملک بدر کیا گیا ہے۔ایئرپورٹ پر موجود وفاقی تحقیقاتی ادارے یعنی ایف آئی اے کے حکام کے مطابق ا±نھیں وزارت داخلہ کی طرف سے خصوصی ہدایات دی گئی ہیں جب تک دیگر ملکوں اور بالخصوص یورپ سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے بارے میں ناقابل تردید شواہد پیش نہیں کیے جاتے اس وقت تک ا±نھیں پاکستانی سرزمین پر لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تاہم ایف آئی اے کے حکام کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے ا±نھیں اس طیارے کو واپس بھیجنے سے متعلق ہدایات نہیں ملیں۔وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق تارکین وطن کے امور کے بارے میں یورپی یونین کے حکام سے حالیہ ملاقات کے طے کیا گیا تھا کہ یورپی یونین اور پاکستانی حکومت کے درمیان سنہ 2009 میں ہونے والے معاہدے کے سقم دور کیے جائیں گے۔وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق ابھی یہ معاملہ حل نہیں ہوا اور اس سے پہلے ہی یورپی یونین کے رکن ملک کی طرف سے اس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جن پاکستانیوں کو یونان سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے ان کے بارے میں پاکستانی حکام کو پہلے سے نہ تو کوئی معلومات دی گئیں اور نہ ہی ان افراد کی شہریت کے بارے میں پاکستانی حکام نے کوئی تصدیق کی ہے۔وزارت داخلہ کے اہلکار کے مطابق اس سے پہلے بھی یونان سے کچھ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا تاہم ا±نھیں جہاز سے اترنے کی اجازت دی گئی تھی۔اہلکار کے مطابق یونان میں سینکڑوں پاکستانی جعلی دستاویزات کے الزام میں پکڑے گئے ہیں جنھیں واپس بھجوانے کے لیے یونان کی حکومت نے تمام تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بدھ کو پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر کو بھی ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے کسی بھی ڈی پورٹ ہونے والے شخص کو قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ا±ن کے ساتھ آنے والے سرکاری حکام کو امیگریشن کی اجازت دی جائے گی۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کسی پاکستانی شہری کو حکومت پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک کی طرف سے جاری کردہ سفری دستاویزات پر ڈی پورٹ کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر نئی مشکل کھڑی ہوگئی،حالات کشیدہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی کاامکان
-
مہنگی ایل پی جی سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر، قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
پراپرٹی کی خرید و فروخت کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
وزیراعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
-
موبائل سمز اور بینک اکاؤنٹس بلاک ہونے کا خدشہ ، نادرا نے شہریوں کو خبردار کردیا
-
11 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
-
دیہات میں زمینوں کی خرید وفروخت کرنے والوں کیلیے بڑا ریلیف
-
پی ایس ایل 11: شائقین کیلیے بڑی خبر آگئی
-
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی، خطرات و آفات کا الرٹ جاری
-
لبنان میں اسرائیلی حملوں پر چین کا ردعمل سامنے آگیا
-
ایران کے پاس کتنے میزائل ہیں؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے
-
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ
-
پنجاب حکومت کا سرکاری محکموں میں عرصہ دراز سے خالی پڑی گریڈ 1سے 16تک کی آسامیوں بارے اہم فیصلہ
-
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا



















































