جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

یونان سے آنے والا چارٹرطیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سول ایوی ایشن حکام نے یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں سے بھرا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک لیا۔ سول ایوی ایشن نے نئی پالیسی کے تحت یونان سے چارٹرطیارے کے ذریعے ڈی پورٹ کئے گئے مسافروں سے بھرے طیارے کو ایئرپورٹ پر روکتے ہوئے انہیں طیارے سے اترنے سے روک دیا جس کے بعد یونانی سفیر ایئرپورٹ پہنچ گئے تاہم سول ایوی ایشن حکام مسافروں کی تصدیق کرانے کے معاملے پرڈٹ گئے۔ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت مسافروں کی تصدیق کئے بغیر انہیں نہیں لیا جائے گا جب کہ طیارے میں سوار مسافروں میں سے صرف 5 سے 10 لوگوں کی تصدیق کی گئی اور30 سے 35 مسافر ڈی پورٹ کئے گئے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے طیارے کی لینڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا اوراس حوالے سے جواب طلب کرلیا ہے کہ طیارے کو کس طرح لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں 30 سے 35 مسافر سوار ہیں جن کے کوائف کی تصدیق نادرا سے کرانے کے بعد انہیں لیا جائے گا۔واضح رہے کہ حکومت نے بیرون ملک سے ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانیوں سے متعلق نئی پالیسی تشکیل دی ہے جس کے تحت اگر کسی پاکستانی کو ڈی پورٹ کرنا ہو تو اس کی وجہ بھی بتانا ہوگی اورتصدیق کئے بغیر کسی شخص کو واپس نہیں لیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…