اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں ملٹری پولیس کے 2 اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں پر اس طرح بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔وزیراعظم نواز شریف نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ قربانی دینے والے بہادر جوانوں پر فخر ہے اور پاک فوج کے جوانوں پر اس طرح بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہید اہلکاروں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دوسری جانب ترجمان وزیراعلی ہاؤس کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو فون کیا اور اہلکاروں نے شہادت پر اظہارافسوس کرتے ہوئے انہیں تفتیش سے متعلق احکامات سے آگاہ کیا جب کہ وزیراعلی نے صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا۔
پاک فوج کے جوانوں پربزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیراعظم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف



















































