اسلام آباد(نیوزڈیسک) نوازشریف مودی خفیہ ملاقات کاایجنڈاسامنے آگیا۔کس تاجرنے انتظامات کئے ؟آپ جان کرحیران رہ جائیں گے ۔وزیراعظم نوازشریف اوربھارتی وزیراعظم نریندرامودی کے درمیان خفیہ ملاقات کہاں ہوئی ،ایجنڈاکیاتھا،بھارتی میڈیانے بھانڈاپھوڑڈالا۔وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کھٹمنڈو کے ہوٹل میں ملے، ایک گھنٹہ گپ شپ کی لیکن کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوئی۔ میڈیا اور عوام کی پہنچ سے دور ہونے والی اس ملاقات کا اہتمام۔ بھارت میں سٹیل کا کاروبار کرنے والے معروف بھارتی تاجر سجن جندال کی جانب سے کیا گیا۔ ملاقات کی ڈیمانڈ بھی نریندر مودی کی جانب سے آئی تھی جنہوں نے سارک کانفرنس کے دوران جندل کو فون کیا کہ وہ پہلی پرواز سے کھٹمنڈو پہنچے اور سرحد پار کے دوست سے خفیہ ملاقات کروائے۔ مسلمان مخالف بھارتیا جنتا پارٹی کے پردھان منتری کو نواز شریف سے ملاقات کی ضرورت کیوں پیش آئی؟۔ دفتر خارجہ یا حکومتی ذرائع سے ہٹ کر ایک بزنس مین کو کیوں ملاقات کروانے کا کہا گیا اور سب اس اہم ملاقات سے بے خبر کیوں رہے؟۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے ٹی وی جرنلسٹ برکھا دت کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے اس خفیہ ملاقات کا انکشاف کیا ہے۔ برکھا دت نے لکھا کہ دونوں رہنماو¿ں نے سیاسی اور عوامی سطح پر تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے مزید وقت پر اتفاق کیا۔ برکھا لکھتی ہیں کہ دلی میں بھی جب نواز شریف، مودی کی حلف برداری تقریب میں پہنچے تو سجن جندال نے پاکستانی وزیراعظم کے لیے ٹی پارٹی بھی رکھی۔ برکھا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی سٹیل انڈسٹری کے لوگ افغانستان سے بذریعہ پاکستان لوہے کی درآمد کے لیے پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن اس سے بڑھ کر جندال کے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ قریبی نوعیت کے ذاتی مراسم ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان کھٹمنڈو میں کسی بھی خفیہ ملاقات کی تردید کی ہے۔ ترجمان وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا میں اس ملاقات کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب سے کھٹمنڈو میں کوئی ملاقات نہیں کی۔
نوازشریف مودی خفیہ ملاقات کاایجنڈاسامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
پاکستان میں آئندہ ہفتے پیٹرول کی قیمتوں بارے اہم خبر
-
مشہور بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کو قید سنا دی گئی
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
-
سرگودھا میں صغیر نامی شخص نے اپنی بیوی کی شادی اپنے ملازم کیساتھ رجسٹرڈ کروا دی
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 7 ممالک کیلئے سیاحتی پیکج ویزا متعارف کرا دیا
-
بابر اعظم کو دوبارہ قیادت کیسے ملی، سرفراز احمد کا انکشاف
-
اینکر پرسن ریحان طارق 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے
-
رشتے کے تنازع پر خونریز تصادم، باپ بیٹے سمیت 6افراد جاں بحق



















































