جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

عمران خان نے وسیم اکرم کیساتھ ملکر اہم منصوبے کا اعلا ن کردیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کل صبح کراچی میں ایک قریبی دوست کے گھر ناشتے کے لیے پہنچے جہاں ماضی کے مایہ ناز فاسٹ باولر وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرا ۔تحریک انصاف کے رہنماﺅں ڈاکٹرعارف علوی، عمران اسماعیل، فیصل واڈا سمیت دیگر کئی اہم سیاسی سماجی اور صحافتی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔اس موقع پرکپتان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وسیم اکرم کو سیاست میں آنے کی دعوت نہیں دیتا لیکن ان کے ساتھ ملکر پشاور میں اسٹریٹ چلڈرن کے لئے کرکٹ اکیڈمی بناﺅںگا۔عمران خان نے کہاکہ پرویز مشرف کی آمریت میں بھی کسی حد تک جمہوریت تھی ۔ نواز شریف کی جمہوریت آمریت کی جانب راغب ہے ۔ وزیر اعظم پیکجز کا اعلان کر کے ووٹ خرید رہے ہیں ۔الیکشن کمیشن کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ وہ مکمل طور پر جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اپنے خلاف درج مقدمات کے حوالے سے عمران خان نے کہاکہ اپنے خلاف ہونے والے مقدمات کی کوئی پراوہ نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کراچی کے لوگوں کو میں جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے، عوام نے ہمیشہ محبت کا اظہار کیا اور حوصلہ مندی کے لیے سڑکوں پر بھی آئے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کردیا ہے۔ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کرنے کے لیے عمائدین فاٹا سے مشاورت کی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…