اسلام آباد(آن لائن)افغانستان نے پاکستان کیساتھ مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، افغان صدر نے فیصلہ اسفندریارولی ، محمود خان اچکزئی،افراسیاب خٹک سمیت جرگے کی کوششوں کے بعد کیا ہے، وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان پیر کو پیرس میں ملاقات کا بھی مکان ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان نے پاکستان سے مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور افغان صدر اشرف غنی پختون جرگے کے کہنے پر مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ اسفندیارولی،محمود خان اچکزئی،افراسیاب خٹک نے گزشتہ روزاشرف غنی سے ملاقات کی جس میں پاک افغان مذاکرات کی بحالی ، افغانستان میں امن و امان کی صورتحال سمیت خطے کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،افغان صدرنے پاکستانی پختون جرگے سے ملاقات کے بعد مذاکرات بحالی کا فیصلہ کیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف اورافغان صدراشرف غنی کی پیر کو پیرس میں ملاقات کا بھی امکان ہے ۔واضح رہے کہ دورہ افغانستان سے قبل اسفند یارولی نے وزیراعظم سے طویل ملاقات کی تھی جبکہ افغان حکومت نے ستمبرمیں قندوزحملے کے بعد پاکستان سے مذاکرات روک دیے تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سنت یہ بھی ہے
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے ا...



















































