جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے بری خبر،عالمی ادارہ صحت نے اہم اعلان کر دیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سے پولیو وائرس دیگر ممالک تک پھیلنے کی خدشات کے پیش نظر سفری پابندیوں میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔ ہر پاکستانی کو بیرون ملک سفر کرنے سے پہلے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہو گا ۔ ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کمیٹی کی ساتویں میٹنگ جنیوا میں منعقد ہوئی ۔ اس میٹنگ میں پولیو سے متاثرہ ممالک سے وائرس دیگر ممالک تک پھیلنے کے خطرے سے پیش نظر اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے میں پولیو وائرس ایکسپورٹ کر رہے ہیں ۔ افغانستان میں پاکستان سے پولیو وائرس 27اگست2015ءکو جبکہ پاکستان میں افغانستان سے وائرس 6جون 2015ءکو ایک دوسرے کے ملک میں ایکسپورٹ کرنے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ خطرات موجود ہیں کہ یہ دونوں ممالک دنیا کے دیگر ممالک تک پولیو ورائرس پھیلا سکتے ہیں اس لیے ان دونوں ممالک پر عائد سفری پابندیوں میں تین ماہ کی مزید توسیع کی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…