جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

لاہورمیں مدرسے پر چھاپہ،اہم گرفتاریاں،کالعدم تنظیموں کیخلاف پوری قوت سے کریک ڈاﺅن کا حکم

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)لاہورمیں مدرسے پر چھاپہ، مدرسہ سیل کردیاگیا، کالعد م تنظیم کے 9ارکان گرفتار، ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا،نجی ٹی وی کے مطابق اعلیٰ حکا م کی جانب سے کالعد م تنظیموں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے سخت احکامات کے بعد حساس ادارے حرکت میں آگئے ،لاہور کے مدرسہ پر چھاپہ مارکر مدرسہ سیل کردیاگیا ہے جبکہ کالعد م تنظیم کے نو ارکان کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے،قبل ازیںوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،کور کمانڈر لاہور لےفٹےننٹ جنرل صادق علی نے بھی اجلاس مےں شرکت کی۔اجلاس کے دوران صوبہ پنجاب مےں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کےے جانے والے اقدامات پر عملدر آمد کا تفصےلی جائزہ لےاگےا۔ا ےپکس کمےٹی کے اجلاس مےں نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی کیلئے موثر اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیاگیا اور پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات کو سراہا گےا۔اجلاس کے دوران دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے نےشنل اےکشن پلان پر مزید موثر انداز میں تےزرفتاری سے اقدامات پر اتفاق کےاگےااور کالعدم تنظیموں کی ہر طرح کی سرگرمیوں کو پوری قوت سے کچلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی ایپکس کمیٹی نے دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے بھرپور عزم کا اعادہ کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔اجلاس میں شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی اور صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کی عظیم قربانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقےدت پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید نے وطن عزیز پر جان نچھاور کی۔ پنجاب میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے شجاع خانزادہ شہید نے بھرپور کردار ادا کیا جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ انہو ںنے کہا کہ شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار پوری قوم کی بیٹی ہے اور قوم کو مریم مختیار جیسی بہادر اور دلیر بیٹیوں پر فخر ہے۔ جس قوم کے پاس مریم مختیار جیسی بہادر بیٹیاں ہوں اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے ناسور کو دفن کرکے دم لیں گے اور امن دشمنوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ انہو ںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے افسروں و جوانوں، پولیس حکام و اہلکاروںاور زندگی کے ہر طبقے کے افراد نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور شہداءکی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گردوں اور ان کے معاونت کاروں کو عبرت کا نشان بنائیں گے اور پاکستان کا امن تباہ کرنے والوں کوان کے عبرتناک انجام تک پہنچائےں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت یکسو ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آگے بڑھ رہی ہے۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے اور آخری فتح صرف پاکستانی عوام کی ہوگی۔ اجلاس میں کور کمانڈ لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کے علاوہ سابق صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کے صاحبزادے ایم پی اے جہانگیر خانزادہ، چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی، جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل سردار طارق امان، انسپکٹر جنرل پولیس، صوبائی سیکرٹری داخلہ اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات کی جس میں پاک افواج کے پیشہ ورانہ امور اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے افسروں اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقےدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کے افسروں اور جوانو ںنے بہادری اور جرا¿ت کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں۔ پوری قوم کو شہداءکی لازوال قربانیو ںپر فخر ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ پاک افواج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاءکی جنگ ہے اور 18 کروڑ عوام پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…