جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

بجلی کا بحران بہت جلد ختم کر دیں گے ،نوازشریف

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھنگ(نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے جھنگ میں کسان پیکج کے تحت کسانوں میں امدادی چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا وہ مشکل وقت میں کسی کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔ کسانوں کی مشکل کی گھڑی میں ان کے مطالبہ کئے بغیر ان کے لیے 341 ارب روپے کا پیکج بنایا۔ اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنائے بغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے کہا ہمدردی صرف زبانی کلامی یا نعروں سے نہیں عملی کام کرنے سے ہوتی ہے۔ کسانوں کی ہمدردی کا کہنے والے الیکشن کمیشن پہنچے اور کسان پیکج رکوا دیا۔ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر کے کسان پیکج بحال کرایا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا۔ صحت کی بیمہ پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ میر غضنفر بطور گورنر اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا ان کی خدمات اپنے علاقہ کے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا ان کی بطور گورنر تقرری خوشی کا باعث ہے۔ زلزلہ متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میری خواہش ہے کہ یہاں آ کر مسائل خود دیکھوں۔ انہوں نے کہا میں الیکشن سے پہلے بھی یہاں آیا اور اس کے بعد بھی آتا رہا اور آئندہ بھی خدمت کے جذبے کے ساتھ آتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا جمہوریت یہاں بھی مضبوط ہو اس لئے ہم نے فاٹا اور یہاں کے لئے اصلاحاتی کمیٹی بنائی ہے۔ گلگت کے لوگ بہت سے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان کی خوشحالی کے لئے سب پر عزم ہیں۔ ماضی میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا گیا۔ کاش ماضی میں بھی اس خطے پر توجہ دی جاتی۔ انہوں نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری سے یہ خطہ لاہور اور کراچی سے بھی زیادہ خوشحال بن جائے گا۔ انہوں نے کہا سڑکوں کے بننے سے فاصلے کم ہوتے ہیں اور دل آپس میں ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہاں جیٹ سروس بھی ہونی چاہئے۔ سکردو گلگت شاہرہ پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا بجلی کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا بھاشا ڈیم اس خطے میں تعمیر ہو رہا ہے اور وہ تربیلا ڈیم سے بھی بڑا ہو گا۔ انہوں نے کہا دہشتگردی اور بجلی کا بحران بہت جلد ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا زلزلہ میں ہونے والے نقصان کا بڑا دکھ ہے اور میں نے ہدایت کی ہے ان کی بحالی کا کام جلد کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…