جمعہ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2026 

عماد وسیم بچوں سے نہیں ملتے، میں اکیلی پرورش کر رہی ہوں،ثانیہ اشفاق

datetime 22  اکتوبر‬‮  2026 |

لندن(این این آئی)پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ عماد وسیم اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کرتے اور میں اکیلی ہی بچوں کی پرورش کی تمام ذمے داریاں نبھا رہی ہوں۔

یہ بات انہوں نے برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ثانیہ اشفاق نے کہا کہ عماد وسیم نے آخری بار نومبر 2025ء میں بچوں سے ملاقات کی تھی، جب وہ اپنے نومولود بیٹے زیان سے ملنے آئے تھے، اس کے بعد سے انہوں نے نہ بچوں سے ملاقات کی اور نہ ہی ان سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے بچوں کے والد سے متعلق صحافی کے سوال کا صرف جواب دیا ہے۔عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکی ہوں اور اپنے بچوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کر سکتی ہوں۔

واضح رہے کہ ثانیہ اشفاق گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی ذاتی زندگی اور سابق شوہر سے طلاق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں۔وہ اپنی پوسٹس اور ویڈیوز کے ذریعے ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف دعوے بھی شیئر کرتی رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…