جمعہ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2026 

میری بیٹی نے 15 برس کی عمر میں قرآن کی تعلیم حاصل کی تھی: سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا انکشاف

datetime 22  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں سے متعلق بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں کے رویے سے تنگ آ چکے ہیں جو کسی شخص کو صرف مسلمان ہونے کی بنیاد پر بدنام کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل کلنٹن نے جنوبی فلوریڈا کے ایک چرچ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور نامناسب برتاؤ پر امریکی معاشرے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس دوران انہوں نے قرآن مجید کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے باہمی احترام اور رواداری کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔رپورٹ کے مطابق 80 سالہ سابق امریکی صدر ڈیموکریٹک پارٹی کے گورنر کے امیدوار ڈیوڈ جولی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے 15 سال کی عمر میں قرآن مجید کا مطالعہ کیا تھا۔ کلنٹن کے مطابق ان کی بیٹی نے انہیں بتایا تھا کہ قرآن کی تعلیمات کے مطابق اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا ہے۔

بل کلنٹن نے کہا کہ کسی بھی مذہب یا گروہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے، کیونکہ ہر مذہب میں اچھے اور برے لوگ پائے جاتے ہیں اور کوئی بھی انسان خامیوں سے پاک نہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں حالیہ بدامنی پر تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پیرس جلد ایک مسلم شہر بن جائے گا۔ ان کے اس بیان پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ردعمل دیتے ہوئے فرانس میں بدامنی سے متعلق ٹرمپ کے تبصروں کو ناقابلِ قبول اور احمقانہ قرار دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ghassan Awwad (@ghassan_awwad)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…