ملتان/بہاولپور (این این آئی)ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم توقیر مقابلے میں ہلاک ہوگیا،
ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی کے مابق ملزم ریمانڈ پر تھا اور فرار ہوگیا تھا۔سی سی ڈی کے مطابق ملزم موٹرسائیکل پر جارہا تھا جسے روکنے کی کوشش کی گئی، ناردرن بائی پاس بہاولپور پر پولیس نے دو موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، پولیس کے روکنے پر ملزمان نے بھاگتے ہوئے فائرنگ کی۔ملزم توقیر اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تاہم ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔واضح رہے کہ ملزم توقیر نے گزشتہ روز کار کی ٹکر سے 15 سالہ لڑکے کو کچل دیا تھا، یتیم بچہ وسیم عباس ملزم توقیر کے غیر انسانی رویے سے تنگ آکر کام نہیں کرنا چاہتا تھا۔ہلاک ملزم توقیر نذیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا، عدالت میں پیشی کے دوران وکلاء نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی عرفان اکبر کے مطابق واقعہ کے بعد ملزم توقیر نذیر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا اور پھر ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا جہاں سے وہ فرار ہو گیا تھا۔
ڈسٹرکٹ آفیسر کے مطابق ناردرن بائی پاس بہاولپور پر پولیس نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، پولیس کے روکنے پر ملزمان نے بھاگتے ہوئے فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک موٹر سائیکل سوار مشکوک شخص اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیاجبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا۔واضح رہے کہ عدالت میں پیشی کے دوران وکلا نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا، جبکہ قتل کے اس اندوہناک واقعے پر ملک بھر میں غم و غصے کی فضا تھی، سوشل میڈیا صارفین واقعے کو انسانیت سوز قرار دے کر ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔



















































