منگل‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار، عرفات منہاس کا کیریئر کے آغاز میں ہی بڑا کارنامہ

datetime 20  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس نے اپنے کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں ہی غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے قومی کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

ٹرائی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف انہوں نے عمدہ بیٹنگ کے ساتھ بولنگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔عرفات منہاس نے میچ میں 51 رنز کی نصف سنچری اسکور کی، جبکہ اپنی بائیں ہاتھ کی اسپن بولنگ سے 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اس آل راؤنڈ کارکردگی کے نتیجے میں وہ ایک ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نصف سنچری بنانے اور پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔اس سے قبل پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے 2000 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابلِ شکست 70 رنز بنانے کے ساتھ پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ اسی سال شاہد آفریدی نے بھی انگلینڈ کے خلاف 61 رنز اسکور کیے اور پانچ وکٹیں حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

شاہد آفریدی نے بعد ازاں بھی اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کا مظاہرہ جاری رکھا۔ انہوں نے 2011 میں سری لنکا کے خلاف 75 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ پانچ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 76 رنز بنانے کے علاوہ محض 12 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔عرفات منہاس کی یہ کارکردگی پاکستان کے لیے ایک اہم انفرادی کامیابی ہے، جس نے انہیں ان چند پاکستانی کرکٹرز کی فہرست میں شامل کردیا ہے جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں ایک ہی میچ کے دوران نمایاں کارکردگی دکھائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان بھٹو(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…