اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مراد سعید کی جو موجودہ لوکیشن ہے وہ افغانستان کی ہے،
مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کو کنٹرول کر رہے ہیں، سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے میں بھی مراد سعید کا ہاتھ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کو کنٹرول کر رہے ہیں، سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے میں بھی مراد سعید کا ہاتھ ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ بتایا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی سہیل آفریدی کو جانتے بھی نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری نیک نیتی کے ساتھ ان کو مذاکرات میں وہ سب کچھ آفر کر دیا جو ان کی ڈیمانڈ تھی،
مذاکرات کی ناکامی میں بنیادی کردار سہیل آفریدی اور اس کے پیچھے بیٹھے شخص مراد سعید کا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرنے یا معاملہ فہمی کرنے پر ان کا یقین ہی نہیں ہے، خیبر پختونخوا میں علیٰ امین گنڈاپور کو کوئی ذمہ داری نہیں مل رہی، اس وقت خیبر پختونخوا کے لیے جو سیٹ اپ بنایا گیا ہے وہ سوچ سمجھ کر بنایا گیا ہے۔



















































