منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے دوستوں سے کہوں گا کہ پی ٹی آئی نام کی کوئی پارٹی ہے نہ رہے گی، فیصل واوڈا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا شو ختم ہوگیا، پاکستان کا جھنڈا نہ اٹھانے والوں کی نسلیں تباہ کر دیں گے،

خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے، ایمرجنسی لگانا ناگزیر ہو چکا تھا۔پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ صوبے کے عوام کے مفاد میں ہے، قومی ترانے اور پرچم کی بے حرمتی کرنے والوں کو عوام عبرت کا نشان بنائیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ جو آج آپ دیکھ رہے ہیں، میں یہ سب باتیں ایک سال پہلے بتا چکا ہوں، جو پاکستان کا جھنڈا نہیں اٹھائیں گے، ان کی نسلیں تباہ کر دیں گے، ہر صورت میں پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مخصوص ذہنیت کے حامل لوگوں کی 13 سال حکومت رہی، خیبرپختونخوا میں 13 سال میں تباہی ہی تباہی ہوئی، خیبرپختونخوا عوام کا صوبہ ہے، کسی کی جاگیر نہیں، دہشت گردی کے واقعات میں ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں اور آپ من مانیاں کرتے پھریں۔ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت کے حوالے سے بات بھی نہیں کرنا چاہتا، ملک اور صوبہ کسی کے باپ کا نہیں ہے،

دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے تو ہمارا ساتھ دینا ہوگا، پاک فوج اور پولیس اہلکاروں سمیت ساڑھے سات ہزار افراد جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی سے سوالات کیے جائیں گے، اب خیبر پختونخوا میں نیا سیٹ اپ آ گیا ہے، گورنر فیصل کنڈی کا واضح کہتا ہوں اب ناکامی کا کوئی اور آپشن نہیں، فیلڈ مارشل کو پسِ منظر سے ہٹ کر کھل کر سپورٹ کیا جائے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ایمرجنسی کا مقصد لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں، یہ ناکام ہوئے تو دوسرے آئیں گے، جو شہید کے خلاف بات کرے گا، اب ہم اس کی بھی زبان کھینچ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کس نے کہا لیڈر نہیں تو پاکستان نہیں، پاکستان ہمیشہ رہے گا، کوئی کسی کا نعرہ لگا دے اور اس کے پیچھے چل پڑیں، ایسا اب نہیں ہوگا، قائدِ اعظم کے پاکستان کا حشر نشر کر دیا گیا، اپنے سے دس گنا بڑے دشمن کو شکست دے سکتے ہیں تو کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ 60 دن کے اندر نتائج نظر آنا شروع ہو جائیں گے، عوام اب نعروں پر نہیں، کارکردگی کی بنیاد پر ساتھ دے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کابینہ کے لوگ میرے ساتھ اسلام آباد میں موجود تھے، سمگل گاڑیوں کے معاملے پر بھی ان میں لڑائیاں ہو رہی ہیں، گرفتاری کرانے کے لیے سب خود سامنے آئے، پیسوں کا ان کا جھگڑا چل رہا ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے کہتا ہوں، پارٹی ختم، شو ختم ہو گیا، پارٹ ون آ گیا ہے، پارٹ ٹو، تھری اور فور بھی ہے، فائیو بھی آ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت ساری چیزیں ہیں جو مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کو بتائی اور دکھائی جائیں گی، پاکستان کی ترقی میں صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہوں گے، مولانا فضل الرحمان اور صدر آصف زرداری بڑے ہیں، ذاتی تعلقات بھی ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ کے پی کے ذریعے ہم ری بوٹ یا ری سٹارٹ کے آپشن دیکھ رہے ہیں، سپہ سالار نے جو ہمیں کامیابی دی، ان کی اور شہدا کی قدر کرنا ہوگی، امید ہے گورنر فیصل کریم کنڈی کام کر کے دکھائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…