اسلام آباد(این این آئی)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے باوجود پی ٹی آئی نے دوبارہ بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنے کا عندیہ دے دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مذاکراتی کمیٹی کے رکن سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، ان کی صحت سے متعلق معاملات اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے لائحہ عمل سمیت اصولی موقف پر بات ہو تو مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت چاہے تو علامہ راجا ناصر عباس اور محمود اچکزئی سے رابطہ کرسکتی ہے، رابطے کے کئی ذرائع موجود ہیں۔ سلمان اکرم راجانے کہاکہ مذاکرات دوبارہ کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں اگر نیت ہو تو بات چیت کیلئے بہت سے طریقے ہیں،لانگ مارچ کے دوران بھی مذاکرات ممکن ہیں۔



















































