نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایرانی وفد کو امریکا سے روانگی کی ہدایت کردی۔
رپورٹس کے مطابق جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچنے والے ایرانی وفد کو امریکی حکام کی جانب سے ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل تھے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے قطر کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششیں بھی کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکیں۔
ذرائع کے مطابق قطری ثالثی کے ذریعے پیش رفت کی کوشش کی گئی، تاہم مذاکرات میں شامل فریقین کے درمیان کوئی قابلِ ذکر پیش رفت نہ ہوسکی۔



















































