جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

حوثیوں کا مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پرڈرون حملہ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2026 |

ریاض(این این آئی)حوثی ملیشیا کی جانب سے مدینہ منورہ میں گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک ٹرانسفارمر غیرفعال ہوگیا۔

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلیے قائم اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ منگل 29ستمبر کی صبح 5بج کر 11منٹ پر مدینہ منورہ میں طیبہ گرڈ اسٹیشن کو دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا گیاہے۔ترجمان کے مطابق متعلقہ حکام کی تحقیقات، شواہد اور حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون کے ملبے کے تجزیے سے اس حملے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں حوثی ملیشیا کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حملے کے نتیجے میں بجلی کا ایک ٹرانسفارمر عارضی طور پر غیر فعال ہوا تاہم مجموعی طور پر بجلی کی ترسیل اور نیٹ ورک متاثر نہیں ہوا۔

ترجمان کے مطابق مسجد نبوی ۖ کو بجلی فراہم کرنے والے شہری انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانا حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا تسلسل اور دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو دانستہ طور پر مجروح کرنے کی اشتعال انگیز کارروائی ہے۔اتحادی افواج نے واضح کیا کہ حوثی ملیشیا کو باز رکھنے، حرمین شریفین کے تحفظ اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں زائرین کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…