اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،
جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی متعدد افراد گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی تقریباً 196 کلومیٹر تھی۔
حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں واقع تھا۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 36.53 ڈگری شمالی عرض بلد اور 70.88 ڈگری مشرقی طول بلد پر ریکارڈ کیا گیا۔



















































