پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

پچھلی مرتبہ لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے، اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا، ہم اسلام آباد کو سومنات بنائیں گے،جنید اکبر کی دھمکی

datetime 21  ستمبر‬‮  2026 |

مردان /اسلام آباد(این این آئی)صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر نے لانگ مارچ کے حوالے سے کہا ہے کہ پچھلی مرتبہ ہم لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے،

اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا، ہم اسلام آباد کو سومنات بنائیں گے جبکہ وفاقی وزراء نے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ جنید اکبر کا بیان افراتفری اور تباہی کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال غیر قانونی ہے اور حکومت انہیں سڑکیں بند کرنے اور عوام کی روزمرہ زندگی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی،آپ پر امن شہری ہیں تو ہر راستے سے اسلام آباد آئیں اور 100 بار آئیں ، اگر دہشت گرد بن کر آئیں گے تو پھر واپس جانے نہیں دیں گے۔ اتوار کو ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ ہم اسلام آباد جائیں گے اور ایک راستے سے نہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم موٹروے اور جی ٹی روڈ سے بھی جائیں گے، مارگلہ کے پہاڑوں سے بھی اتریں گے اور ہم ڈی آئی خان سے بھی اتریں گے۔جنید اکبر نے کہا کہ پچھلی مرتبہ ہم اپنی لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے اور ہم اس پوزیشن میں نہیں تھے کہ احتجاج کرسکتے، اس دفعہ ایسا نہیں ہوگا کہ لاشیں دفن کرکے خاموش رہیں۔ جنید اکبر نے کہا کہ اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان اس ارادے کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ ملک میں افراتفری اور تباہی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ایکس پر اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ جنید اکبر اور پی ٹی آئی پرامن احتجاج پر یقین نہیں رکھتے بلکہ تشدد اور خونریزی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی حیثیت سے یہ ذمہ داری ہے کہ عوام کی جان و مال اور روزگار کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال غیر قانونی ہے اور حکومت انہیں سڑکیں بند کرنے اور عوام کی روزمرہ زندگی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔ اپنے بیان میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اگر آپ پر امن شہری ہیں تو ہر راستے سے اسلام آباد آئیں اور 100 بار آئیں لیکن اگر دہشت گرد بن کر آئیں گے تو پھر واپس جانے نہیں دیں گے۔طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا اور کوئی غیر قانون اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا، اسلام آباد میں ایسی کوئی چیز برداشت نہیں کی جائے گی جو غیرقانونی ہو یا جس سے جان ومال کوخطرہ ہو ۔وزیر مملکت نے کہا کہ یہ کہتے ہیں سومنات بنادیں گے، ہمیں پتا ہے انہوں نے خیبر پختوخوا کو سومنات بنادیا ہے، ہم اس طرح کی سوچ کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے، انہوں نے خود بتادیا کہ ان کا اصل پلان کیا ہے۔

اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ دارالحکومت کو میدان تصادم بنانے کی دھمکیاں نہ جمہوری سیاست ہیں نہ عوام کے مفاد میں ہیں۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کوسومنات بنانے کی دھمکی دینے والے جنید اکبر خان کو یاد رکھنا چاہیے، اسلام آباد کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں، یہ پاکستان کا دارالحکومت،25کروڑعوام کی نمائندگی کرنے والا شہر ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنی سیاست،حکمرانی سے خیبرپختونخوا کو جس بدامنی، بدانتظامی اورسیاسی انتشار سے دوچار کیا، اسے سومنات بنانے کی سیاست نہ کہیں تو اور کیا کہیں؟ اب اسلام آباد کے بارے میں ایسی زبان اور ایسے عزائم ناقابلِ قبول ہیں۔طارق فضل چوہدری نے کہاکہ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، دارالحکومت کو میدان تصادم بنانے کی دھمکیاں نہ جمہوری سیاست ہیں نہ عوام کے مفاد میں، اسلام آباد کو نقصان پہنچانے کا سوچنے کے بجائے خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…