اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

datetime 10  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد رہنماؤں کے خلاف پہلے سے جاری عدالتی وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مختلف مقدمات میں مطلوب پارٹی رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان رہنماؤں کے عدالتی وارنٹس پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں نامزد اور وارنٹ گرفتاری کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔

نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج سے متعلق مقدمات میں جنید اکبر اور عبدالغنی کے خلاف جاری وارنٹس پر عملدرآمد کیا جائے گا، جبکہ جوڈیشل کمپلیکس میں درج مقدمات میں شبلی فراز اور مراد سعید کے وارنٹس کے حوالے سے بھی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کو مطلوب افراد کی فہرست میں زرتاج گل، عامر مسعود مغل اور امجد علی کے نام بھی شامل ہیں، جن کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب فیض آباد احتجاج سے متعلق مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کے خلاف بھی قانونی کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام عدالتی وارنٹس پر بلاامتیاز اور قانون کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…