بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

وہ منفرد شرٹ جسے اے آئی کیمرے دیکھ نہیں پاتے

datetime 2  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نگرانی کے نظام تیزی سے عام ہو رہے ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

ڈیجیٹل نگرانی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے درمیان ایک شخص نے ایسی شرٹ تیار کی ہے جو مبینہ طور پر اے آئی سے چلنے والے کیمروں کے لیے اسے پہننے والے شخص کی شناخت مشکل بنا دیتی ہے۔

اس شرٹ کو تیار کرنے والے سائمن ویکرٹ کے مطابق جدید اے آئی سسٹمز بڑی تعداد میں تصاویر سے تربیت حاصل کرکے لوگوں کو شناخت کرتے ہیں۔ یہ نظام کسی فرد کی شناخت کے لیے مخصوص بصری پیٹرنز اور ظاہری خصوصیات کو استعمال کرتے ہیں۔

سائمن ویکرٹ کا کہنا ہے کہ یہی عمل اے آئی نگرانی کے نظام کی ایک کمزوری بھی بن سکتا ہے، جسے مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے ’’ڈیجیٹل کیموفلاج‘‘ نامی شرٹ کا ڈیزائن تیار کیا۔

ان کے مطابق شرٹ پر موجود مخصوص اور غیر معمولی پیٹرنز اے آئی سسٹمز کو اس قدر الجھا دیتے ہیں کہ کیمرے کے لیے یہ طے کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ سامنے موجود چیز انسان ہے یا نہیں۔

سائمن ویکرٹ نے وضاحت کی کہ کسی مشین کی نظر سے بچنے کے لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ وہ مشین کن چیزوں کو شناخت کرنے سے قاصر ہے، اسی تصور کو سامنے رکھتے ہوئے یہ ڈیزائن تیار کیا گیا۔

دیکھنے میں یہ شرٹ روایتی لباس سے خاصی مختلف اور غیر معمولی محسوس ہوتی ہے۔ اس پر موجود رنگ برنگا ڈیزائن بظاہر عجیب دکھائی دیتا ہے، تاہم اسے اے آئی پر مبنی نگرانی کے نظام کو متاثر کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔

سائمن ویکرٹ کے مطابق انہوں نے مختلف اے آئی سسٹمز پر اس ڈیزائن کی آزمائش کی، جہاں ان نظاموں کو شرٹ پہننے والے شخص کی شناخت کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…