جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

سیا لکوٹ،لیگی ایم این اے کے بیٹے کو پولیس نے نشے کی حا لت میں گرفتار کر لیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیا لکوٹ(آن لائن)ن لیگ کے ایم این اے را نا شمیم احمد خان کے بیٹے را نا عبد الرحیم ایڈ ووکیٹ کو پولیس نے نشے کی حا لت میں گرفتار کر لیا ہے۔واقعات کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز دوپہر سوا 2بجے کے قریب عبدالرحیم ایڈووکیٹ جو کہ شراب کے نشے کی حالت میں تھا کہ کچہری سیالکوٹ میں ڈی پی او آفس کے سامنے اپنے چیمبر کے باہر غل غپاڑ ہ کے ساتھ ہو ائی فا ئرنگ کر دی۔ اطلا ع ملتے ہی تھا نہ سول لائن پو لیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے مو قع پر پہنچ کر رانا عبدالرحیم کو گرفتار کے سرکاری ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کرایا جس میں ثابت ہو گیا کہ ملزم عبدالرحیم نے شراب پی رکھی تھی۔پولیس انسپکٹر کرامت علی تھانہ سول لائن نے بتایا ہے کہ ملزم عبدالرحیم ایڈ ووکیٹ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کے چیمبر سے شراب کی تین خالی بوتلیں اور ایک عدد آدھی بوتل شراب اور ایک 30 بور پستول برآمد کر لیا ہے۔ پولیس انسپکٹر نے بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 78-TA،431،1120،4479، اور 1320/65 کے تحت مقدمہ نمبر491/15 درج کر لیا گیا ہے۔انسپکٹر کرامت علی نے مزید بتایا ہے کہ تھانہ سول لائن کی حو الات میں جگہ نہ ہونے کے سبب ملزم کو تھانہ کینٹ سیا لکوٹ کی حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر کرامت علی نے کہا ہے کہ قانون سب کیلئے ہے جو کوئی بھی چھوٹا یا بڑا شخص جرم کرے گا اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…