واشنگٹن(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینیٹ کے چیرمین سمیت سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی جس میں امریکی سینیٹرز نے عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے عزم کو سراہا۔ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیپٹل ہل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی سینیٹ کے چیرمین جان مکین، سینیٹر جیک ریڈو سمیت دیگر سینئر ارکان اور سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی سے بھی ملاقات کی جب کہ اس موقع پر جان مکین نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں آرمی چیف کی قیادت کی تعریف کی اور سینیٹ کمیٹی نے پاک فوج کی کارکردگی اور قربانیوں کو تسلیم کیا۔ترجمان کے مطابق امریکی سینیٹرز نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، سینیٹر رچرڈبر اور فین اسٹین نے بھی اس بات کو سراہا کہ پاک فوج کے عزم سے عسکریت پسند کمزور ہوئے ہیں جب کہ امریکی سینیٹ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کو اپنے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ چیرمین سینیٹ کمیٹی نے پاک امریکا مضبوط تعلقات کو سراہا جب کہ اس موقع پر جان مکین کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کی شراکت داری مزید مضبوط بنانا ہوگی۔ترجمان کے مطابق امریکی سینیٹرز سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ خطے میں نئے خطرات سے نمٹنے کے لیے پائیدار تعاون کی ضرورت ہے جب کہ خطے میں قیام امن کے لیے بہتر پاک افغان مینجمنٹ کی بھی ضرورت ہے۔
پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، آرمی چیف سے ملاقات میں امریکی سینیٹرز کا اعتراف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سنت یہ بھی ہے
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے ا...
-
آئی فون 18 سیریز کی ممکنہ قیمت میں بڑا اضافہ متوقع
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا



















































