جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

اسرائیل نے تحریک ِاسلامی پر پابندی عائد کردی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

واشنگٹن(نیوزڈیسک)اسرائیل نے ایک اسلام نواز گروپ پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اُس نے یروشلم کے مقدس مقام کے معاملے پر پُرتشدد کارروائیوں پر اکسانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے اندر کشیدگی بھڑک اٹھی جو تحریک ہفتوں تک جاری رہی۔حکومت نے منگل کے روز اعلان کیا کہ وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو کی سکیورٹی پر مامور کابینہ نے طویل عرصے سے متوقع اِس اقدام کی منظوری دی ہے۔بعدازاں، پولیس کے مطابق، سلامتی افواج نے اسرائیل میں تحریک اسلامی سے وابستہ 17 تنظیموں پر بندش عائد کر دی ہے، جس دوران نقدی ، دستاویزات اور کمپیوٹر برآمد کیے گئے۔ تحریک زیادہ تر شمالی اسرائیل میں متحرک ہے۔ اسرائیل کے وزیر برائےعوامی سلامتی، گیلاد اردان نے تحریک پر اسرائیل کے خلاف دہشت گردی پر اکسانے کا الزام لگایا ہے۔تحریک کے سربراہ، رعد صلاح نے اسرائیل کے فیصلے کو غیرمنصفانہ قرار دیا اور اس بات کا عہد کیا کہ اُن کی جماعت اس اقدام کے خلاف جدوجہد کرے گی۔
صلاح اس ماہ کے اواخر میں 11 ماہ کی قید کاٹنا شروع کریں گے۔ اُن پر الزام ہے کہ اُنھوں نے سنہ 2007میں ایک واعظ کیا تھا، جس میں اشتعال انگیز باتیں کی گئی تھیں، جس میں اُنھوں نے اسرائیل میں مبینہ نئی شورش کا اعلان کیا تھا۔اسرائیل کی اسلامی تحریک اسرائیلی عربوں کے لیے مذہبی اور تعلیمی خدمات فراہم کرتی ہے۔اس تحریک کا مقصد مبینہ طور پر یہ غلط فہمی پھیلانے کی کوشش کرنا تھا کہ اسرائیل یروشلم کی مقدس زیارت پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، جسے مسلمان الاقصیٰ مسجد جب کہ یہودی ’ٹیمپل ماؤنٹ‘ کہتے ہیں۔
یہ مقام پُرتشدد کارروائیوں کا مرکز بنا رہا ہے، جس میں گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران فلسطینیوں کی جانب سے کیے گئےحملوں میں 14 اسرائیلی ہلاک ہوئے؛ جب کہ پولیس کے مطابق، مغربی کنارے اور غزہ میں حملوں اور پُرتشدد مظاہروں کے دوران حملوں میں ملوث کم از کم 78 فلسطینی ہلاک ہوئے۔اردان نے کہا ہے کہ تحریک اسلامی، حماس، داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے اشتراک نے دنیا بھر کے ساتھ ساتھ اسرائیل میں دہشت کی ایک لہر پیدا کر رکھی ہے۔ اسرائیل کے لیے یہ صحیح وقت ہے کہ وہ دہشت گردی پر اکسانے والوں اور لڑائی پر ترغیب دینے والوں کے خلاف دستیاب تمام ذرائع کام میں لائے۔ یہی کچھ ہے جس میں تحریک اسلامی ملوث ہے‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…