جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

صدارتی عہدے کے بعد، اوباما کھیل میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

واشنگٹن(نیوزڈیسک)صدر براک اوباما نے میعاد صدارت کے فرائض کی بجا آوری کے بعد، جس میں 15 ماہ باقی رہ گئے ہیں، اپنے ذاتی مستقبل کے بارے میں عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ کاجج بننا اُن کے مزاج کے خلاف ہے۔ تاہم، اُنھوں نے کہا ہے کہ ایک پیشہ ور باسکٹ بال ٹیم کا انتظام چلانے کا ذمہ لے سکتے ہیں۔اوباما نے یہ بات مردوں کے لائف اسٹائل سے متعلق رسالے، ’جی کیو‘ کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں کہی ہے۔صدر نے تمام نجی سوالات کے جواب دیے، جن میں کھیلوں میں دلچسپی اور وائٹ ہاؤس آمد کے بعد سگریٹ پینے سے متعلق سوال۔ آخری سوال کے جواب میں، اُنھوں نے کہا کہ: ’گذشتہ پانچ برسوں میں ایک بھی (سگریٹ) نہیں (پیا)‘۔اسپورٹس رائٹر، بِل سائمنز کو منگل کے روز دیے گئے انٹرویو میں، اوباما نے کہا کہ ’ہاں، میرا مزاج باسکیٹ بال کے لیے موزوں ہے‘۔تاہم، اُن کا کہنا تھا کہ ’میں تصور نہیں کر سکتا کہ فٹ بال کا کمشنر ایک سال میں چار کروڑ 40 لاکھ ڈالر تنخواہ حاصل کرتا ہے‘۔’بالکل‘ ایسا ہوسکتا ہے۔ یہ تھا اُن کا جواب، جب اُن سے پوچھا گیا کہ وہ این بی اے ٹیم کی ملکیت میں شراکت دار بنیں گے۔ اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ’این بی اے ‘ کے تاریخی کھلیوں کے نشر مکرر کے طور پر نشریات سے بھی متاثر ہیں، مثلاً ’شکاگو بُلز‘ کے سابق عظیم کھلاڑی، مائیکل جورڈن۔صدر نے کہا کہ جائیداد کی خرید و فروخت کے ارب پتی، ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف الیکشن لڑنا اُن کے لیے ایک دلچسپ مقابلہ ہوتا۔ اس سے مراد ریپبلیکن پارٹی کے وائٹ ہاؤس کے عہدے کے امیدواری کے خواہش مند کا مذاق اڑانا تھا۔قانون کے سابق پروفیسر، اوباما نے عدالت عظمیٰ کے جج کے طور پر خدمات بجا لانے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کچھ مزید مدت تک زندگی کے جہد میں آگے آگے رہنا چاہتا ہوں‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…