جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

فرانس , پولیس کے سرچ آپریشن کے دور ان فائرنگ , بم دھماکے , مبینہ خود کش بمبار خاتون سمیت تین افراد مارے گئے , پولیس اہلکار زخمی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

پیرس(نیوزڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے اور بم دھماکوں میں مبینہ خودکش بمبار خاتون سمیت 3 افراد مارے گئے , متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی پولیس شمالی پیرس کے علاقے سینٹ ڈینس میں سرچ آپریشن کر رہی تھی جہاں جمعے کو ہونے والے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالحامد اباعود کی موجودگی کی اطلاعات ملیں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ شروع ہوگئی , متعدد بم دھماکے بھی ہوئے،پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور ہلاک , ایک خاتون نے اپنے آپ کو بارودی مواد سے اڑا لیا اس دوران متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کیا گیا فرانسیسی میڈیا کے مطابق آپریشن میں فوجی دستوں نے بھی حصہ لیااور اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کی گئی دوسری جانب غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آپریشن کے دور ان پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈ ماراگیا ہے واضح رہے کہ جمعے کو پیرس کے مختلف مقامات پر خود کش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 132 زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے، جس کی ذمہ داری عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔ حملوں کے بعد سے فرانس میں سیکیورٹی سخت کردی گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…