نئی دلی(نیوزڈیسک)بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کے اعلیٰ افسراور نئی دلی کے سابق پولیس کمشنر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں ہونے والے نائن الیون دھماکوں کے لئے فنڈنگ بھارت سے ہوئی تھی۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے آن لائن ایڈیشن پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق نئی دلی کے سابق سی بی آئی افسر نراج کمار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں ہونے والے نائن الیون دھماکوں کے لئے فنڈنگ بھارت میں کی گئی، فنڈنگ اغوا برائے تاوان کے ذریعے کی گئی اور عمر شیخ نے یہ رقم حملہ آور عطا محمد کو فراہم کی۔عمر شیخ کو یہ رقم دہشت گرد آفتاب انصاری نے فراہم کی تھی جو کلکتہ میں واقعہ امریکن سنٹر پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ آفتاب انصاری امریکن سنٹر پر حملے کے الزام میں اس وقت مغربی بنگال کی جیل میں قید اور سزائے موت کا منتظر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ سب معلومات حرکت المجاہدین کے رکن آصف رضا خان نے فراہم کیں تھیں جب کہ عمر شیخ کو بھارت نے انڈین ایئر لائن کا ہائی جیک جہاز واپس کرنے کے بدلے میں 1999 میں رہا کردیا تھا۔نراج کمار کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کے لئے عطا محمد کو پیسوں کی فراہمی کی تصدیق ایف بی آئی کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جان ایس پسٹول نے بھی امریکی سینیٹ کی دہشت گردوں کی معاونت کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کے سامنے 2003 میں کی تھی۔واضح رہے کہ 11 ستمبر 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے میں 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام امریکا نے القاعدہ پر لگا کر افغانستان پر حملہ کر دیا تھا۔
نائن الیون واقعہ کے تانے بانے بھارت سے ملنے لگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی کاامکان
-
مہنگی ایل پی جی سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر، قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
پراپرٹی کی خرید و فروخت کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
موبائل سمز اور بینک اکاؤنٹس بلاک ہونے کا خدشہ ، نادرا نے شہریوں کو خبردار کردیا
-
11 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
-
دیہات میں زمینوں کی خرید وفروخت کرنے والوں کیلیے بڑا ریلیف
-
پی ایس ایل 11: شائقین کیلیے بڑی خبر آگئی
-
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی، خطرات و آفات کا الرٹ جاری
-
لبنان میں اسرائیلی حملوں پر چین کا ردعمل سامنے آگیا
-
ایران کے پاس کتنے میزائل ہیں؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے
-
وزیراعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ
-
پنجاب حکومت کا سرکاری محکموں میں عرصہ دراز سے خالی پڑی گریڈ 1سے 16تک کی آسامیوں بارے اہم فیصلہ
-
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا



















































