جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ذوالفقار مرزا تو چھوٹے آدمی ہیں، بڑے بڑے لوگوں نے پارٹی کو چھوڑا ان کا حشر عوام کے سامنے ہے،آغاسراج درانی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ایم کیو ایم کے اراکین کے استعفے واپس لینے کی درخواست منظور کرلی ۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران آغا سراج درانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کی درخواست کی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے، اب ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی میں آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی بہتری کے لیے ورکنگ ریلیشن شپ ہونی چاہئے،صوبے کی بہتری کے لیے تمام جماعتوں کو کہیں گے وہ ہمارے ساتھ کام کریں،ایم کیوایم حکومت میں شمولیت کی دعوت وہ نہیں دے سکتے ، یہ کام توسندھ حکومت ہی کرسکتی ہے۔اسپیکرسندھ اسمبلی نے کہا کہ بلاول کابدین میں اسی طرح استقبال ہوا جس طرح بے نظیر بھٹو کا ہوتا تھا، پیپلزپارٹی کو اپنے مفاد میں استعمال کرنے والوں کا حشر برا ہوگا، ذوالفقار مرزا تو چھوٹے آدمی ہیں، بڑے بڑے لوگوں نے پارٹی کو چھوڑا ان کا حشر عوام کے سامنے ہے۔ وزیربلدیات ناصرشاہ سے وزارت واپس لینے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ناصر شاہ اچھے آدمی تھے پتہ نہیں کیا ہوا ہے، ان کا اپنا خیال ہے کہ وہ عمرے پر جارہے ہوں گے اسی لئے ان سے وزارت واپس لی ہوگی۔ذوالفقار مرزا تو چھوٹے آدمی ہیں، بڑے بڑے لوگوں نے پارٹی کو چھوڑا ان کا حشر عوام کے سامنے ہے،آغاسراج درانی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…