اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی عدالت عظمیٰ یعنی سپریم کورٹ نے حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی عابد رضا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔واضح رہے کہ این اے 107 ضلع سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونیوالے عابد رضا پر افراد چھ کے قتل کامقدمہ درج تھا ۔ انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے فریقین سے صلح کے بعد انہیں قتل کے مقدمے سے بری کردیاتھا۔سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کی جانب سے انسداد دہشتگردی ایکٹ کو نظر انداز کیسے جانے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیاتھا۔ ملزم کی عدم پیشی پرسپریم کورٹ نے بدھ کو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ۔ علاوہ ازیں قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے پر مخالف امید وار چوہدری الیاس نے سپریم کورٹ میں رکن اسمبلی کیلئے ان کی اہلیت کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھاہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































