نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی خفیہ ایجنسی ”سی بی آئی“ کے اعلی افسر اور نئی دہلی کے سابق پولیس کمشنر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں ہونے والے 9/11 دھماکوں کےلئے فنڈنگ بھارت سے ہوئی تھی۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے آل لائن ایڈیشن پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے سابق سی بی آئی افسر نراج کمار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں ہونے والے 9/11 دھماکوں کے لئے فنڈنگ بھارت میں کی گئی، فنڈنگ اغوا برائے تاوان کے ذریعے کی گئی اور عمر شیخ نے یہ رقم حملہ آور عطا محمد کو فراہم کی۔عمر شیخ کو یہ رقم دہشت گرد آفتاب انصاری نے فراہم کی تھی جو کلکتہ میں واقعہ امریکن سنٹر پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ آفتاب انصاری امریکن سنٹر پر حملے کے الزام میں اس وقت مغربی بنگال کی جیل میں قید اور سزائے موت کا منتظر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ سب معلومات حرکت المجاہدین کے رکن آصف رضا خان نے فراہم کیں تھیں جب کہ عمر شیخ کو بھارت نے انڈین ایئر لائن کا ہائی جیک جہاز واپس کرنے کے بدلے میں 1999 میں رہا کردیا تھا۔نراج کمار کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کے لئے عطا محمد کو پیسوں کی فراہمی کی تصدیق ایف بی آئی کے کانٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جان ایس پسٹول نے بھی امریکی سینیٹ کی دہشت گردوں کی معاونت کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کے سامنے 2003 میں تصدیق کی تھی۔واضح رہے کہ 9 ستمبر 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے میں 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام امریکا نے القاعدہ پر لگا کر افغانستان پر حملہ کر دیا تھا۔
9/11 دھماکوں کےلئے فنڈنگ بھارت سے ہوئی تھی،بھارتی سی بی آئی کے اعلی افسر کا انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































