مےانوالی(آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے آبائی حلقے مےں خواتےن کے ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ،تحریک انصاف نے جرگے کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا،مےڈیا رپورٹس کے مطابق مےانوالی چےئرمےن تحریک انصاف عمران خان کا آبائی حلقہ ہے جہاں خواتےن کے ووٹ ڈالنے پر نہ صرف پابندی لگائی گئی ہے بلکہ بلدیاتی الیکشن کے روز گھروں سے نہ نکالنے کا حکم دیا گیا ہے،مےانوالی مےںایم این اے مسلم لےگ (ن) کا اور اےم پی اے تحرےک انصاف ہونے کے باوجود علاقے کے جرگہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران وہ اپنی خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے کسی صورت اجازت نہیں دیں گے ، اس فیصلے کے بعد اب ےو سی پائی خےل مےں 19نومبر کو خواتےن ووٹ نہےں ڈال سکےں گی،تحرےک انصاف کے اےم پی اے صلاح الدےن نے بتایا کہ 2013 کے الیکشن کے بعد علاقے مےں بڑی تبدےلی آئی ہے،الیکشن میں علاقے میں بڑی تعداد میں خواتےن نے گھروں سے نکلی تھیں اور50 فیصد خواتین نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا تاہم علاقے کے بااثر اور سیاسی مخالفین کی ملی بھگت سے خواتین کو ایک بار پھر ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا جارہا ہے ،علاقے میں بڑی تعداد میں خواتین تحریک انصاف کو سپورٹ کررہی ہیںاس لئے مخالفین نے ان کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے ،انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اس کا فوری نوٹس لیں اورخواتین کو ووٹ کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت کو احکامات جاری کرے،خواتین اگر ووٹ کاسٹ نہ کرنے دیا گیا تو پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاﺅںگا۔
میانوالی، خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے پر پابندی عائد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































