اسلام آباد (نیوزڈیسک )معروف ماڈل ریچل خان کھل کرعمراکمل کے خلاف میدان میں آگئیں ہیں اورقومی کرکٹر عمر اکمل اور ماڈل ریچل خان کے درمیان تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ریچل خان کی جانب سے گزشتہ دنوں عمر اکمل پر الزام لگایا گیا تھا کہ ناروے میں ایک تقریب کے دوران عمر اکمل نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جس پر انہوںنے قومی کرکٹر کو تھپڑ دے مارا تھا۔عمر اکمل نے آج ریچل کے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں اپنے وکیل کے ذریعے50کروڑ روپے کے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوایاتھا جس میں کہا گیا کہ ریچل خان نے میری ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچایا ہے جس پر وہ یا تو 15دن میں تحریری معافی مانگیں یا پھر ہرجانہ ادا کریں جس پر ماڈل نے انتہائی رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے عمر اکمل نے کوئی پچاس کروڑ کا نوٹس بھجوایا ہے ،جو کہ ابھی تک مجھے موصول نہیں ہوا۔ریچل خان کا کہنا ہے کہ عمراکمل نے بدتمیزی بھی میرے ساتھ کی ہے اور نوٹس بھی مجھے بھجوا دیا ہے۔عمر اکمل کی جانب سے نوٹس بھجوائے جانے پر انتہائی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب ثبوتوں کے ساتھ نہ صرف میڈیا سے گفتگو کریں گی بلکہ کئی اہم انکشافات بھی کریں گی۔ماڈل کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کیخلاف ثبوت پیش کرنے کے بعد اپنے وکیل کے ذریعے کرکٹر کو کو ایک ارب روپے کا لیگل نوٹس بھی بھجواﺅں گی۔انہوں نے 50کروڑ روپے کی رقم پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل نے پوری زندگی میں اتنے پیسے نہیں کمائے ہوں گے جتنے کا انہوں نے نوٹس بھیجا ہے۔
عمراکمل نے ساری زندگی جتنی کمائی نہیں کی ،جتنے کانوٹس بھجوادیا،ریچل خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پاکستان میں آئندہ ہفتے پیٹرول کی قیمتوں بارے اہم خبر
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
مشہور بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کو قید سنا دی گئی
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
-
سرگودھا میں صغیر نامی شخص نے اپنی بیوی کی شادی اپنے ملازم کیساتھ رجسٹرڈ کروا دی
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 7 ممالک کیلئے سیاحتی پیکج ویزا متعارف کرا دیا
-
بابر اعظم کو دوبارہ قیادت کیسے ملی، سرفراز احمد کا انکشاف
-
اینکر پرسن ریحان طارق 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے
-
رشتے کے تنازع پر خونریز تصادم، باپ بیٹے سمیت 6افراد جاں بحق



















































