منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ کے الزام میں کسی کی گرفتاری پرپریشان ہونیکی ضرورت نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان نے حرام سے کمائی ہوئی رقم کے خاتمے کیلئے مؤثر اینٹی منی لانڈرنگ کا نظام اپنا رکھا ہے اور اس سلسلے میں اگر کسی پاکستانی کو بیرون ملک سے گرفتار کیا گیا ہے تو اس میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔یہ اظہار خیال انہوں نے اس سوال کے جواب میں کیا کہ امریکی حکام کی جانب سے منی لانڈرنگ کے الزام میں ایک پاکستانی الطاف خانانی کی گرفتاری کے کیا مضمرات ہوں گے۔ دی نیوزکے صحافی مہتاب حیدرکی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید بتایا کہ اس نام کی کوئی کمپنی پاکستان میں کام نہیں کر رہی تاہم امریی حکام نے حال ہی میں تصدیق کی ہے کہ الطاف خانانی کو نامزد دہشت گرد تنظیموں کےلیے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ادھر پاکستانی ذرائع بتاتے ہیں کہ پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ کا قانون 2010سے نافذ کررکھا ہے تاکہ ملک کو مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس کی ضرورت کے خطوط پر لایاجاسکے اور اسی کے نتیجے میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی بلیک لسٹ سے نکال دیا تھا اب حکومت نے اس قانون میں چند ترامیم تجویز کی ہیں جن کی رو سے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کی شقیں متعارف کرائی گئی ہیں۔پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے پہلے ہی اس کی منظوری دے دی ہے لیکن حکومت کو اس حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کی سخت مزاحمت کا سامنا ہے کہ ان کم ٹیکس اور سیلزٹیکس چوری کو انسداد منی لانڈرنگ کے قانون میں لایاجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…