منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پشاور کا لیڈی ریڈنگ اسپتال میدان جنگ بن گیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک).پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ہاسٹل پر قبضہ کے تنازع پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں جنگ چھڑ گئی ۔ پتھرا ور لاٹھیاں چلنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے ۔ہاسٹل کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے بیچ میں کود کر لڑائی بند کرائی ۔پیرامیڈیکل اسٹاف کےلیے بنے ہاسٹل پرڈاکٹروں نے قبضہ جمالیا تو اسے چھڑانے کےلیے پیرامیڈیکل اسٹاف لشکر کی صورت میں پہنچا ۔زیادہ تعداد دیکھ کر پولیس پہلے چپ رہی ۔ ٹرینی میڈیکل آفیسر نے مظاہرین کو آتا دیکھ کر ان پر پتھراؤ کردیا۔ کچھ قدم پیچھے ہٹنے کے بعد لاٹھیاں تھامے پیرامیڈیکل اسٹاف نے بھی پتھرا اٹھالیے ،اب جو تصادم ہو ا تو کوئی افراد زخمی ہوگئے ۔ مظاہرین نے ہاسٹل میں بھی توڑ پھوڑ کی۔صورتحال خراب ہوئی تو پولیس بھی ایکشن میں آگئی ۔ لاٹھیاں چلائیں ۔ آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور مظاہرین کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔خطرے کو بھانپتے ہوئے ڈاکٹرز ہاسٹل سے بھاگ کھڑے ہوئے اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے قبضہ کرلیا۔ تاہم مظاہرین نے دوبارہ ڈاکٹرز کو قبضہ نہ دینے کی یقین دہانی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اس تمام صورتحال کے دوران لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…