لندن (نیوز ڈیسک )برطانوی میڈیا کے مطابق پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ کو شناخت کر لیا گیا ہے ،ماسٹر مائنڈ کی شناخت عبدالحامد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بلجیئم کا رہنے والا ہے۔ تحقیقاتی ذرائع نے ایسوسی ایٹڈ پریس اور روئٹرز کو بتایاکہ مرکزی ملزم عبدالحامد عباد نے گزشتہ سال اگست میں ایمسٹرڈیم سے پیرس آنیوالی ہائی سپیڈٹرین پر بھی حملے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے ، اس کیساتھ تین امریکی شہری بھی تھے جنہوں نے گارڈ پر حملہ کیا۔قبل ازیں پیرس کے سرکاری وکیل کے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں احمد المحمد اور سمعی امیمور کو شاخت کر لیا گیا ہے۔المحمد نے سٹیڈیم میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔ اور اگر ان کی لاش کے نزدیک پایا جانے والا پاسپورٹ اصلی ہے تو اس صورت میں وہ 10 ستمبر 1990 کو شام کے شہر ادلب میں پیدا ہوئے تھے۔امیمور ان خودکش حملہ آوروں میں شامل ہیں جنھوں نے بٹاکلان پر حملہ کیا تھا۔ وہ 15 اکتوبر 1987 کو پیرس میں پیدا ہوئے تھے۔دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیرس حملوں میں ملوث چار خود کش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے۔ چاروں حملہ آور فرانسیسی شہری تھے۔ جبکہ کنسرٹ ہال پر حملے میں مطلوب ایک شخص کو مفرور قرار دے دیا گیا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































